امریکی دھمکیا ں کسی کام نہ آئیں، پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے پاکستان اور ایران نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔

ایرانی،پاکستان گیس پائپ لائن کی امریکہ کی جانب سے کھلی مخالفت کے باوجود پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام پہلے مرحلے میں گوادر بلو چستان سے ایران کی سر حد تک80کلو میٹر کی گیس پائپ لائن بچھانے کے بارے میں حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ جو781کلو میٹرز طویل پائپ لائن کا ایک مختصر حصہ ہے۔ اس بارے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے رواں ماہ کے آخری عشرے میں دورۂ پاکستان میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ جو 22تا24اپریل ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close