ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی عرب کی جانب سے 1ار ب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 1ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئر سعودی عرب کو بیچے جائیں گے،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کئے جانے کی تیاریاں ہیں،سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی بنائیں گے،کمیٹی میں وزارت خزانہ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، وزارت توانائی حکام شامل ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کمیٹی بنانے کیلئے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری بھیجی جائے گی،کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، ریکورڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سعودی عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close