اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل بینک آف پاکستان کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین خوار ہو گئے ۔ 28 تاریخ سے بینک کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث بینک سسٹم سے بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔
سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پینشنر بھی پریشان ہیں۔ شہر میں نیشنل بینک کی کوئی بھی اے ٹی ایم صارفین کو سروسز فراہم نہیں کر پا رہی، جس کی وجہ سے شہریوں کے بینک انتظامیہ سے جھگڑے معمول بننے لگے ہیں۔ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے تنخواہ اور پینشن نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، صارفین کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ بینک انتظامیہ سننے کو تیار نہیں۔ دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ماہ بینک کا لنک ڈاؤن ہو جاتا ہے جس کے بارے میں ہیڈ آفس کو بتایا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں