گندم کی نئی امدادی قیمت کتنی ہوگی؟ پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھا لیا

لاہور (پی این آئی) گندم کی نئی امدادی قیمت کا تعین کرنے کیلئے پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گے، اجلاس میں گندم کی خریداری پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا اور مشیروں کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے جن میں محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close