عوام کیلئے بڑا ریلیف،حکومت نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے رمضان پیکیج 6 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں یوٹیلیٹی سٹور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں اضافے سے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات ایک کر کے عوام کو ریلیف دینے میں مصروف عمل ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام کابینہ ارکان کو اپنی اپنی وزارت میں اصلاحات اور بہتری کے لیے اہداف دیئے ہیں اور خود ہر وزارت کی کارکردگی کو خود جانچنے کا عندیہ دیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، بد عنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ پہلے کی طرح ملکی معیشت مستحکم ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close