پیٹرول کے بعد بجلی کتنی مہنگی ہوگی؟ عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

اسلام آباد ( پی این آئی) بجلی مزید مہنگی کرنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق عوام کیلئے عید سے پہلے مہنگائی ایک اور “تحفہ”، پٹرول کے بعد بجلی بھی مزید مہنگی کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے، جس سے صارفین پر 85 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے پیسے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق بجلی ایک ماہ کے لیے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری لے لی گئی، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close