گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے نئی فصل سے گندم خریداری مہم کے لئے 552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے لیئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جبکہ قرض تین ماہ کے لئے لیا جائے گا اور بینک سولہ اپریل تک پیشکشیں جمع کرائیں گے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق قرض پر شرح سود 22 فیصد سے زائد ہوگی جبکہ نیا قرض وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قرض سے ساڑھے تین سو ارب کا پرانا قرض پنجاب بینک کو واپس کیا جائے گا۔ نئی گندم خریداری کے لئے دو سو ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن خریداری ہوسکے گی۔ خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ پنجاب کابینہ اگلے چند روز میں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں