اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ بھی ہو گیا ہے جس بعد قرض کی آخری 1.1 ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے پالیسی اقدامات سے فنانسنگ کی ضروریات میں بھی کمی آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری میں ترسیلات زر 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 18.1 ارب ڈالر رہیں۔رپورٹ میں ملکی درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 10 فیصد اضافے سے 20.5 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال جولائی سے فروری میں درآمدات 8.8 فیصد کمی کے ساتھ 34.1 ارب ڈالر رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں