مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

پشاور (ہی این آئی) پشاور میں پیاز اور ٹماٹر کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق پشاور میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نرخ نامے میں پیاز کی قیمت 20 روپے اور ٹماٹر کی 10 روپے فی کلو کم ہو گئی جس کے بعد پیاز 160 روپے اور ٹماٹر 100 روپے کلو کے ریٹ پر فروخت ہوا۔دوسری جانب لاہور میں مرغی کا گوشت 3 روپے فی کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 609 روپے فی کلو ریٹ پر فروخت کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں