اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر کی اونچی اڑان نے عمرہ زائرین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند افراد ویزہ کی قیمت میں اضافہ کے باعث پریشان ہیں۔
ڈالر کی اونچی اڑان کا اثر ویزہ ، ٹکٹ سمیت تمام سفری اخراجات پر ہوا ہے جس کے باعث عام آدمی عمرہ ادا کرنے سے محروم ہے۔شہریوں کے مطابق محنت مزدوری سے پیسے جمع کیے لیکن ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث عمرہ پیکج اخراجات میں دو گنا اضافہ نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ٹریول ایجنسی پر موجود شہری نے بتایا کہ آج سے 6 ماہ پہلے یہاں سے عمرے کا دولاکھ کا پیکج پوچھ کر گیا ہوں، تین سالوں سے پیسے جمع کر رہا ہوں، اب عمرے کے لیے یہاں آیا ہوں تو بتا رہے ہیں چار لاکھ لگے گا۔6ماہ قبل 2 لاکھ روپے کاعمرہ پیکج 4 لاکھ پر پہنچ گیا، مہنگائی کی وجہ سے عمرہ زائرین میں کمی ہونے کی صورت میں ٹریول ایجنسز حضرات بھی پریشان ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں