پٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ، عوام ایک اور اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر پیٹرول کی فروخت پر مارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

حکومت کو بلیک میل کرتے ہوئے ڈیلرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو کاروبار بند کردیں گے۔ اس سے قبل ستمبر 2023 میں بھی ڈیلرز نے حکومت کو دباؤ میں لاتے ہوئے ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 7 روپے کا اضافہ کرایا تھا اور ڈیلرز کا مارجن 1.65 روپے سے بڑھ کر 8.65 روپے فی لیٹر کردیا گیا تھا۔اس ضمن میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزارت خزانہ کو ارسال کردہ ایک خط میں بجلی کی قیمت، شرح سود اور کراچی انٹربینک آفرڈ ریٹ، لیبر کی لاگت، فرنچائز کی فیس میں اضافے کو مارجن بڑھانے کے مطالبے کا جواز بنایا ہے حالانکہ اس عرصہ میں شرح سود ایک ہی سطح پر برقرار رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close