پانچ نئے چہرے شامل

کراچی(پی این آئی)پانچ نئے چہرے شامل۔۔۔قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پانچ نئے ڈائریکٹرز شامل ہوگئے، اس طرح قومی ایئرلائن کا 11رکنی بورڈ مکمل ہوگیا۔پی آئی اے نے اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیا۔پانچ نئے ڈائریکٹرز میں ڈاکٹر اقدس افضل، صاحبزادہ رفعت روف، حارث چوہدری، ندیم کرامت اور طاہرہ رضا پی آئی اے کے بورڈ میں شامل ہیں۔بورڈ میں سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم، سیکریٹری فنانس امداد اللہ بوسل، سیکریٹری نجکاری جاوید خواجہ اور سی ای او پی آئی اے محمد عامر حیات شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close