کراچی(پی این آئی) گیس ایک بار پھر مہنگی۔۔۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے مطالبے کے معاملے پر اوگرا میں سماعت جاری ہے۔چیئرمین اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران سوئی ناردرن کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز موجود ہیں۔واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک ہی سال میں یہ گیس کی قیمت میں تیسرا اضافہ مانگا گیا ہے۔اوگرا ذرائع نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں