لاہور(پی این آئی)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 32 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 32 روپے مہنگا ہونے سے برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 612 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 406 جبکہ پرچون ریٹ 422روپے کلو ہوگیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈے 273 روپے فی درجن ریٹ جاری کیا گیا ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 8070 روپے جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں