فی من گندم کی قیمت تجویز کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ خوراک پنجاب نے حکومت وقت کو فی من گندم کی قیمت کم سے کم 3280 روپے رکھنے کی تجویز پیش کر دی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال آنے والی گندم کیلئے محکمہ خوراک پنجاب نے حکومت کو قیمت مقرر کرنے سے متعلق تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گندم کی فن من قیمت کم سے کم 3280 اور زیادہ سے زیادہ 4100 روپے مختص کی جائے ، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اس سفارشات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کردیا،جس کیلئےخریداری قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close