اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹرتیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصد کم ہے۔ فروری میں ایک لیٹرسرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈکی گئی جوجنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصد کم ہے، جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں ڈھائی کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈکی گئی جوجنوری کے مقابلہ میں 0.45فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصدکم ہے، جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 1397.19 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں