آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد ڈالرمزید کتنا سستا ہوگا؟ ماہرین نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے، معاہدے سے جہاں روپے تگڑا ہونے لگا وہیں پاکستان سٹاک ایکس چینج بھی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.10 روپے کا ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دباؤ کم ہوا ہے ،ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے پر روپے کی قدرمیں بہتری ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں