بجلی صارفین کو 967 ارب کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

کراچی(پی این آئی)بجلی صارفین کو 967 ارب کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاری۔۔۔بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواستیں نیپرا کو موصول ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ درخواستیں آئندہ مالی سال کے لیے 6 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہیں۔گیپکو کی جانب سے 376 ارب، میپکو نے 160 ارب روپے، کیسکو 236، ٹیسکو نے 92 ارب، پیسکو نے 67 اور سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔۔۔

نیپرا کی جانب سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں