ویب ڈیسک (پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں 23.94 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 مارچ تک 13 ارب 39 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 10.50 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8.01 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 13.44 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.37 ارب ڈالر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں