لاہور(پی این آئی) پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے ۔ ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔ اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے ساتھ 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں