کراچی(پی این آئی)بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی، اسکیم تیار۔۔۔حکومت نے تاجروں سے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس لینے کی اسکیم تیار کرلی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت نے 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اسکیم تیار کی ہے جس میں تاجروں سے ٹیکس ماہانہ بجلی بلوں میں وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹیکس وصولی اصل شاپ اونرکے بجائے دکان پرکاروبارکرنے والے سے کی جائے گی، اس کے لیے بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے جب کہ آئی ایم ایف کو بھی مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں