خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

واشنگٹن (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 

 

 

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برینٹ کروڈ آئل 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹ اضافے کے ساتھ 91.00 ڈالر فی بیرل جبکہ عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

تیل کی عالمی منڈی کے دونوں بڑے کھلاڑی سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ چینی ریفائنریوں کی جانب سے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن لیبیا کی جانب سے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے 4 مشرقی تیل برآمدی ٹرمینل بند کرنے کی خبروں نے بھی تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close