ایل این جی مہنگی کردی گئی

کراچی(پی این آئی) ایل این جی مہنگی کردی گئی۔۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی مہنگی کردی۔ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے اوگرا نے مارچ کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی یے جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہونے کے بعد نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔فروری میں سوئی ناردرن کے لیے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں