سونے کی قیمت میں اضافہ، خریداروں کیلیے بُری خبر

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں اضافہ، خریداروں کیلیے بُری خبر۔۔۔ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close