پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)ڈاکٹر حفیظ پاشا نے پاکستان اس وقت معاشی مسائل میں پھنس چکا،ہمارے پاس اب گنجائش نہیں ہے، ہمارے بانڈز منفی میں جا رہے ہیں، ہمیں 22 ارب ڈالر سالانہ کا انتظام کرنا ہے

۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ اس بار آئی ایم ایف زیادہ سختی دکھا رہا ہے، پاکستان اس وقت مشکل معاشی حالات میں آچکا ہے،ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا مگر اس سے باہر آگئے ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیم ٹرم اکنامک آئوٹ لک آف پاکستان کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ گذشتہ چار سال میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کی اوسط ڈھائی فیصد رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close