کراچی (پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے جب کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں