سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی۔۔۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر کم ہونے کے بعد 2170 اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1050روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close