گھی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملتان(پی این آئی) ملتان میں ماہ رمضان کے دوران مختلف برانڈ کے گھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں گھی مہنگا ہوگیا، مختلف برانڈ کے گھی 300 روپے فی پیٹی مہنگے ہوئے ہیں۔ کراچی برانڈ کا گھی 4500 روپے پیٹی سے بڑھ کر 4800 روپے ہو گیا۔ غلہ منڈی میں گھی 30 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہول سیل سطح پر مختلف برانڈ کے گھی 430 سے 440 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close