گیس قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان؟ عوام کو بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرادی۔

سوئی سدرن کی جانب سے274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔سوئی سدرن نے یکم جولائی2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،گیس کی نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں سوئی سدرن کا 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔اوگرا درخواست پرکل کراچی میں سماعت کرے گا، اوگرا کی جانب سے درخواست پر20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close