بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوا یا نہیں؟ پاور ڈویژن کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ ہوا اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے، تبدیلی کا فیصلہ پہلے نیپرا اور اس کی روشنی میں حکومت کرتی ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی معمول کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close