پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31مارچ تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close