16مارچ سے پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ خام تیل میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، لندن برنٹ آئل دو ہفتوں میں 2.10 فیصد اضافے سے 83.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 1.48 فیصد اضافے سے 79.40 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے، ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1.50 روپے کمی کی تجویز دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close