کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی)لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق، لاہور میں چاول، گھی اور چائےکی پتی میں فی کلو 20 سے 40 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بیسن کی بھی قیمت 30 روپےکلو بڑھ گئی اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1300سے بڑھ کر 1350روپے کا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق، ایرانی کھجور کی قیمت 400 روپےکلو سے بڑھ کر 600 روپے ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیاز 250، ٹماٹر150، آلو70روپے کلو، کیلا 250 سے 300 روپےکلو، اسٹرابری 400 سے 500 روپےکلو، خربوزہ200 روپے کلو اور لہسن ادرک 600 روپےکلو فروخت ہو رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close