گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور(پی این آئی)گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔۔۔ پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین منیب منوں کی قیادت میں وفد نے خصوصی شرکت کی۔گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان کیا۔فیصلے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

صوبائی وزیرشافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close