روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی(ی این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ۔۔۔ملکی تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کی صبح لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی آئی، کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت صبح کے وقت 278.60 روپے پر آگئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 مارچ کو انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے77 پیسے تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان برقرار ہے، ہنڈریڈانڈیکس 90پوائنٹس بڑھ کر65 ہزار154پوائنٹس پرپہنچ گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close