گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری،معروف کارساز کمپنی کا اہم اعلان

لاہور(پی این آئی) ہنڈائی کمپنی نے رمضان المبارک میں ایلانٹرا (ELANTRA)کی مفت رجسٹریشن کی آفر دے دی۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ہنڈائی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی اپنے کسٹمرز کو ترجیح دیتی ہے اور ماہ مقدس میں ان کے لیے یہ شاندار آفر لائی ہے۔ اس آفر سے چاند رات تک استفادہ کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران جو کسٹمرز ایلانٹرا کا کوئی بھی ماڈل بک کروائیں گے، انہیں گاڑی کی مفت رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔ ماہ صیام کے دوران گاڑی کی ریزرویشن کے لیے کسی بھی ہنڈائی ڈیلرشپ پر جائیں یا 111-111-466پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں