سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 215 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 945 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 2168 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں