لاہور (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام پر رمضان المبارک میں مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں سیاسی تناو کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانوی خام تیل 37سینٹ یا 0.4فیصد اضافے کے ساتھ 82.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 27 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 78.20 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 مارچ کو اعلان کیا جائیں گی، تاہم تاحال نئی پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا کی نئی سمری کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے 15 ایام کیلئے پٹرول مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یکم مارچ سے 15 مارچ تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ یوں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 279 روپے 79 پیسے ہو گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
15 مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رکھی گئی۔ یہاں یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ یکم فروری کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں