حکومت نے گندم کی فی من نئی قیمت مقرر کر دی

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نےگندم خریداری کا ہدف اورقیمت مقرر کردی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا تعارفی اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کردیا،جس کیلئےخریداری قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں آئی جی پولیس نے کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔جس میں آئی جی سندھ رفعت مختیار نے بتایا کہ کریمنلز کے خلاف مارچ میں 55 انکائونٹرز کیے،10 کریمنل مارے گئے، 61 زخمی ہوئے اور 176 گرفتار کیے گئے،گھوٹکی میں 6، شکارپور سے9 اور کشمور سے 14 افراد اغواء ہیںاس وقت سندھ کے اضلاع سے مجموعی طورپر 29 افراد کو اغواء کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے حکم دیا کہ اسٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول کیا جائے،جس تھانے کی حدود میں کرائم ہو وہاں کا ایس ایچ او اور ایس ایس پی کی جوابداری ہے جب تک ہم ایس ایچ اوز اور ایس ایس پیز کو جوابدہ نہیں کریں گے، تب تک امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی،اور مغویوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close