نئے نوٹوں کی مس پرنٹنگ کا معاملہ، سٹیٹ بینک نےوضاحت جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک سے بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ کی فراہمی کے معاملے پر ترجمان نور احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔

ترجمان سٹیٹ بینک نور احمد کا کہناتھا کہ کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں,مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں، شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close