لاہور ( پی این آئی)اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک 1445 ہجری کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بینک پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3:30بجے تک جبکہ2سے 2:30 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا ۔اسٹیٹ بینک کےمطابق جمعہ کوصبح 8:30بجے سے دوپہر 1 بجے تک بلا وقفہ تمام بینک، ترقیاتی و مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک کام کریں گے۔مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہوجائیں گے جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں