شیوا (پی این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔شیوا ذخائر سے حاصل ہونے والی گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کو منتقل کرنے کے لیے پروسیسنگ پلانٹ بھی لگادیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا 1 اور شیوا 2 سے قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، ابتدائی طور پر 7 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سسٹم میں شامل ہوگی۔گیس کے نیشنل سسٹم میں شامل ہونے سے ملک میں انرجی کی کمی کو 5 فیصد تک پورا کیا جاسکے گا۔شمالی وزیرستان کا علاقہ شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے 2 کنوؤں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی ہے ، یہ پاکستان کی کل ضروت کا 5فیصد ہے۔یہاں سے گیس پروسیس کر کے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو منتقل کی جاتی ہے۔جون 2022 میں شیوا ون کی ڈرلنگ 5 کلو میٹر گہرائی تک کی گئی، جون 2023 سے جنوری 2024 تک شیوا ٹو میں مزید 4 ہزار 5 سو 77 میٹر کھدائی کی گئی۔گیس دریافت ہونے کے بعد سے اسے نیشنل گرڈ میں شامل کے لیے پائپ لائن کا کام 73 فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔چیف آف اسٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا کہتے ہیں گیس پروسیسنگ کے لیے پلانٹ بھی مقامی لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں