رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

کراچی (پی این آئی) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث حکومتی پرائس لسٹ کو منافع خوروں نے ہوا میں اڑا دیا۔ ماہ مقدس سے قبل ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، حکومتی نرخ نامے سے ہٹ کر کراچی میں پیاز 300، ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے ہیں۔رمضان میں سب سے زیادہ بنائے جانے والے سموسے، رول میں استعمال ہونے والی شملہ مرچ عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ شملہ مرچ کی قیمت ایک دن میں 200 روپے سے 700 روپے کلو تک پہنچ گئی۔کراچی کے بازاروں میں لہسن 1 ہزار، ادرک 600 اور ہری مرچ 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔بچھیا کا گوشت 1400 جبکہ مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close