سوئی ناردرن گیس کا رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق رمضان المبارک میں سحری کے لیے رات ڈھائی سے صبح 8 اور افطاری کے لیے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سوئی ناردرن گیس نے گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دینے کے علاوہ کنٹرول روم بھی قائم کردیے ہیں۔ ترجمان سوئی ناردرن نے کہا ہے کہ صارفین گیس پریشر یا فراہمی کے حوالے سے شکایات کے لیے 1199 پر کال کرسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن کی جانب سے گیس صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس ضیاع روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close