گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

اسلام آباد (پی این آئی)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) نے گیس کی قیتموں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے غیرمعمولی اجلاس عام کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اپٹما اعلامیہ کے مطابق گیس قیتموں میں اضافے کو اپٹما ساؤتھ زون مسترد کرتا ہے، گیس ٹیرف گزشتہ ایک سال میں 223 فیصد بڑھا یا گیا ہے ،گیس ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے نقصان دہ رہا، جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی مقابلے کی صلاحیت ختم کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیداواری لاگت بڑھانے سے نقصانات شعبے کی بندش کا سبب ہے، پیداوار لاگت 22 فیصد ،شرح سود اور توانائی قیمتوں سے بے انتہا بڑھی ہے۔اعلامیے مطابق گیس ٹیرف دسمبر 2022 تک 852 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھا جبکہ گیس ٹیرف یکم جنوری 2023 سے 1100، نومبر 2023 میں 2400 روپے کیے گئے اور گیس ٹیرف کو یکم فروری سے 2750 روپے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close