ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔اس کے علاوہ مرکزی بینک کے ذخائر 5.39 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.89 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.54 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.12 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں