فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر بڑھ گئی ہے، گزشتہ تین روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار950 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار750 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 358 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر اضافے کے بعد 2174 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ تین دنوں میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار950 روہے کا اضافہ ہوا، جس کے تحت آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار750 روپے اضافہ ہوا، گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور اس سے ایک روز قبل2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

 

دوسری جانب میڈیا کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کردیا ہے۔ رواں سال بینکوں میں موجودہ ڈپازٹس میں سے زکٰوۃ کی رقم منہا کی جائے گی۔ تجارتی بینکوں کے کھاتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار179 روپے یا اس سے زائد رقم پر زکٰوۃ منہا کی جائے گی۔ یاد رہے یکم رمضان کو بینکوں کے کھاتوں میں موجود رقوم سے زکٰوۃ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ پاکستان کے غیر ملکی قرضے 6 ماہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 30 ستمبر 2023 تک 86 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ فارن اکنامک اسسٹنس(ایف ای ای)کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جائزہ رپورٹ میں وزارت معاشی امور نے بتایا کہ پاکستان کو جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران 3 ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کی گئی، اس طرح قرضوں میں ایک ارب 97 کروڑ ڈالر کا خالص اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close