رواں سال کتنی زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ حکومت نے نصاب جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے رواں برس کے لئے زکوٰةکا نصاب جاری کر دیا۔ وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لئے جاری زکوٰة نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

 

 

اعلامیے کے مطابق بینک اکاونٹس اور ڈیپازٹس سے زکوٰةکٹوتی کی حد ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کردی گئی۔نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاونٹس اور ڈیپازٹس پر کٹوتی ہوگی، سٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ اکاونٹس سے زکوٰة کٹوتی یکم رمضان کو کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں