کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2750 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2358 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر اضافے کے بعد 2174 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اور اس سے ایک روز قبل 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں