لاہور (پی این آئی) آئندہ چند ماہ میں ڈالر مہنگا ہونے کی پیشن گوئی، سابق وزیر خزانہ کے مطابق ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی،عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ سسابق لیگی رہنما کے مطابق معاشی اعشاریے بہترہیں، مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ نجکاری کی تیزی کے لئے قوانین کو آسان بنانا ہو گا ۔
میرے خیال میں صرف نقصان والے ہی نہیں منافع بخش اداروں کی بھی نجکاری ہونی چاہئے ۔ ملازمین پر ٹیکس بڑھانے سے آمدنی میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہو گا۔ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بڑے اور سخت فیصلے لینا ہوں گے ۔ سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے۔ اسحاق ڈار کا وازرت خازنہ سے دور ہونا ملک اور معیشت دونوں کے لئے اچھا ہے ۔ اسحاق ڈار کی پالیسوں کی وجہ سے ملک اور معیشت دونوں کو لاتلافی نقصان ہوا ۔
ملک کے سیاسی حالات کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔ ایم کیوایم کی سیٹوں سے متعلق انہوں نے کہاکہ میں نے سنا ہے ایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7نشستیں ملنے والی تھیں،ایم کیوایم کے ساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوا اس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں